پائی خیل لنک روڈ کے اطراف خار دار جھاڑیوں نے مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

پائی خیل لنک روڈ کے اطراف  خار دار جھاڑیوں نے مسافروں  کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

موچھ(نمائندہ دنیا)موچھ تا پائی خیل لنک روڈ کے اطراف خار دار جھاڑیوں اور درختوں کے جھنڈوں نے مسافروں کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے ۔

سڑک کا بہت سا حصہ کور ہو گیا ہے ۔رہی سہی کسر لوگوں کی بھینسوں،بھیٹ،بکریوں اور دیگر جانوروں کے فضلے نے نکال رکھی ہے ۔بغیر بیک کور کی ٹرالیوں کی وجہ سے جگہ جگہ سرخ مٹی کے ڈھیر بن گئے ہیں۔جو بارش میں پھسلن پیدا کر کے عوام کے لیئے درد سر بنے ہوئے ہیں۔سونے پہ سہاگہ تیز رفتار کم سن موٹر سائیکل سوار اور جگہ جگہ موجود سپیڈ بریکرز نے عوام کو دن میں تارے دکھائے ہوئے ہیں۔کسی کا کوئی پرسان حال نہیں۔ڈی سی میانوالی،ایکسیئن محکمہ ہائی وے ،عوامی نمائندگان اور ارباب اختیار سے سماجی شخصیات زین اللہ خان،سید حشمت علی،کوثر عمران ۔غلام عباس خان ملک حسیب اللہ،مدثر خان،سعادت اللہ خان،محمد اقبال خان،نقیب اللہ خان و دیگر کا فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...