پانی چوری کی روک تھام، گندم مہم اور آٹے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نوٹس لیتے ہوئے پانی چوری کی روک تھام، پانی چوری کے واقعات پر ایف آئی آرز کے اندراج۔۔۔۔۔
گندم مہم اور آٹے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اورچیف انجینئر محکمہ انہار صداقت لطیف، سپرنٹنڈنگ انجینئر انہار یاسر منیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو طلب کر کے پانی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا انہوں نے نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور اس ضمن میں متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ گندم بوائی کی مہم سے متعلق امور اور آٹے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments