دہشت گردی کا خاتمہ قومی مسئلہ سنجیدگی کی ضرورت :میاں عبدالمنان

 دہشت گردی کا خاتمہ قومی مسئلہ  سنجیدگی کی ضرورت :میاں عبدالمنان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے ک۔۔۔

ہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی مسئلہ ہے جس میں سنجیدگی کی ضرورت ہے ایسے قومی معاملات میں کسی ایک فرد کی ملاقاتوں میں انا اور ضد نہیں ہو سکتی-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے لیے جگہ کاخودتعین کرنامناسب نہیں اس طرح کے تقاضے لوگوں کے درمیان مختلف تاثر کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا تاثر قائم ہوتا ہے جو سیاستدان بالخصوص سینئر قیادت کے بارے میں اچھا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں وہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ مگر اسے ملاقات تصور نہ کیاجائے ملاقات کی دعوت بھی خوددیں گے ۔ جب وزیراعظم سے ملاقات ہوگی تو پھر آئینی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...