دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں خاتون سمیت دو افراد زخمی

دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں  خاتون سمیت دو افراد زخمی

بھلوال (نمائندہ دنیا) چک نمبر 8 الف کے قریب پل عبور کرتے ہوئے دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں بھلوال کی رہائشی 42 سالہ مسرت بی بی اور 46 سالہ نوید احمد زخمی ہوئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور امدادی اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوید احمد۔مسرت کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...