مہنگائی :اتوار بازار بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے

 مہنگائی :اتوار بازار بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے

مہنگائی :اتوار بازار بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے اتوار بازار میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار کی باقاعدہ نگرانی کی جائے ، شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے اتوار بازار بھی شہریوں کی پہنچ سے دور کر دیئے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار بازار قائم کرنے کا بنیادی مقصد عوام کو عام مارکیٹ کے مقابلے میں سستی اشیاء فراہم کرنا اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی لانا ہے ، لیکن اگر یہاں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام بازار کے برابر یا اس سے زیادہ ہوں تو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے بے معنی ہو کر رہ جاتے ہیں۔ سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے دوران انہیں اپنے محدود بجٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کئی چیزیں خریدنے سے گریز کرنا پڑتا ہے ، جس سے گھریلو اخراجات کا توازن برقرار رکھنا دشوار ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار بازار میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار کی باقاعدہ نگرانی کی جائے ، سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کے ساتھ ان پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے ، جبکہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...