چوروں نے نقب لگا کرموبائل شاپ کا صفایا کر دیا

چوروں نے نقب لگا کرموبائل شاپ کا صفایا کر دیا

چوروں نے نقب لگا کرموبائل شاپ کا صفایا کر دیا نقدی دیگر سامان اٹھا کر فرار ہوگئے چوری کا انکشاف دکان کھلنے کے بعد ہوا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاؤں روڈہ میں چوری کی سنگین واردات ، نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں چھت میں نقب لگا کرموبائل شاپ کا صفایا کر دیا ، اطلاعات کے مطابق اﷲ ہو موبائل شاپ کا مالک سر شام دکان میں تالہ لگا کر گھر چلا گیا ، اس کی عدم موجودگی میں چوروں نے دکان کی چھت میں نقب لگائی اور وہاں سے قیمتی موبائل نقدی دیگر سامان اٹھا کر فرار ہوگئے چوری کا انکشاف علی الصبح دکان کھلنے کے بعد ہوا ۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے چوروں کی تلاش شروع کر دی گئی لیکن ابھی تک ان کا سراغ نہیں ملا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...