پرچیز سنٹروں اور کنڈوں کی انسپکشن کیلئے ٹیمیں تشکیل
پرچیز سنٹروں اور کنڈوں کی انسپکشن کیلئے ٹیمیں تشکیل کنڈوں کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے سکواڈکی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کریشنگ سیزن کے تحت قائم کئے گئے پرچیز سنٹروں اور کنڈوں کی انسپکشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں ،اس ضمن میں کین کمشنر پنجاب کی طرف سے تمام اسسٹنٹ کین کمشنرز کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرچیز سنٹروں اور کنڈوں کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے خصوصی سکواڈکی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے ،اس تناظر میں کاشتکاروں کی طرف سے ارباب اختیار سے اپیل کی گئی ہے کہ من مانے نرخوں پر کسانوں سے گنا خریدنے اوربروقت ادائیگیاں نہ ہونے کے بعد اس سے زائد اخراجات اپیلوں اور درخواستوں کے ہو جاتے ہیں ،اس لئے مقامی طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے شوگر ملز انتظامیہ اور کاشتکاروں کی یونین کے نمائندوں سے میٹنگ کے بعد مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گا’تا کہ قانون شکنی اور کاشتکاروں کی حق تلفی کرنے والے با اثر ملز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments