جعلی ادویات کا کاروباربے نقاب، 32 مقدمات تفتیش کے منتظر
جعلی ادویات کا کاروباربے نقاب، 32 مقدمات تفتیش کے منتظر ادویات ساز کمپنیاں بھی مقدمات میں نامزد، کیسز تاحال التواء کا شکار
سرگودھا(نعیم فیصل سے ) سرگودھا میں جعلی ادویات کے مبینہ کاروبار کا سنگین معاملہ بے نقاب، 32اہم مقدمات تفتیش کے منتظر، پولیس اور ایف آئی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، ادویات ساز کمپنیاں بھی مقدمات میں نامزد، کیسز تاحال التواء کا شکار،چیف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش تیز کرنے اور ہر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،ذرائع کے مطابق سرگودھا میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات سے متعلق 32 مقدمات کا برسوں سے زیر تفتیش رہنا ایک اہم معاملہ سامنے آ یا ہے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ضلع سرگودھا میں ادویات کے معیار، جعلی مصنوعات اور غیر رجسٹرڈ ادویات سے متعلق 32 مقدمات پنجاب پولیس اور؍یا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے پاس تفتیش کے لیے زیر التوا ہیں۔ ان میں سے دو مقدمات ایف آئی اے میں درج ہوئے ، جبکہ دیگر مقدمات تھانہ ساجد شہید، تھانہ بھاگٹانوالہ اور تھانہ سلانوالی میں 2020 سے 2025 کے دوران درج کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments