انجمن تاجران اولڈ میٹل اسکریپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقریب
انجمن تاجران اولڈ میٹل اسکریپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقریب تنظیم کی مضبوطی کے لیے ممبران کا اتحاد اور باہمی تعاون ضروری ہے،ترجمان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران اولڈ میٹل اسکریپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تنظیم کے عہدیداران اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی،تقریب میں لیگل ایڈوائزر عنصر بلوچ، صدر حاجی محمد ارشد، جنرل سیکرٹری تنویر احمد، فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی چدھڑ اور سینئر نائب صدر محمد اشرف سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ،مقررین کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی قانونی رجسٹریشن کے لیے کوششیں جاری ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں،صدر حاجی محمد ارشد نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد تاجروں کو متحد پلیٹ فارم فراہم کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ اور کاروباری مسائل کا حل یقینی بنانا ہے جنرل سیکرٹری تنویر احمد نے کہا کہ تنظیم کی مضبوطی کے لیے ممبران کا اتحاد اور باہمی تعاون ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments