کالاباغ ،چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں

کالاباغ ،چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں

کالاباغ ،چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں تین وارداتوں میں چور سامان اور نقدی سمیٹ کر فرار ایس ڈی پی او کا علاقے کا دورہ

کالاباغ ( نمائندہ دنیا) کالاباغ شہر میں بدامنی اور چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں ۔گزشتہ رات کالاباغ کے مختلف علاقوں میں چوری کی تین مسلسل وارداتیں پیش آئیں جن میں چور سامان اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے ۔وانڈھی سیدانوالی مرید عباس شاہ اور محلہ آرائیاں میں چوروں نے حافظ امین کے گھروں کا صفایا کر دیا اور تمام قیمتی سامان لے اڑے ۔تیسری واردات میں فدا حسین کے گھر میں داخل ہونے والے چوروں کا اہل خانہ کے جاگ جانے پر سامنا ہوا جس پر چور موقع سے بھاگ نکلے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کالاباغ اور ایس ڈی پی او سرکل عیسیٰ خیل ملک اشرف نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ثبوت و شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...