ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔
ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا اور پولیو فیلڈ ٹیموں کی موقع پر انسپکشن کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے جہاز چوک اور وانڈھی گھنڈ والی کے ایریا میں پولیو فیلڈ ٹیموں کی موقع پر انسپکشن کی، انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران مائیکر پلا ن کے مطابق سو فیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے سول لائنز ایریا میں اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت نو تعمیر شدہ فود سٹریٹ کے افتتاح کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلاک کا دورہ کیا اور جاری تزین وآرائش کے کا موں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments