مویشی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

مویشی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ لکسیاں انسپکٹر محمد طفیل ارباب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث ملزمان رضوان اور مظہر کو گرفتار کیاْ

 جن کے قبضے سے سات لاکھ روپے سے زائد کاچوری شدہ مال کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان جاوید اور ریاض کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے الگ الگ بارہ بور بندوقیں برآمد کرلی گئیں۔ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ؎ڈی پی او سرگودھا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...