کم عمر بچے پر ویلڈنگ کی دکان میں کام کروانیوالے دکاندارکیخلاف مقدمہ
واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) کم عمر بچے پر ویلڈنگ کی دکان پر کام کروانے والے دکاندار مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز عمر ارسلان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر میانوالی نے چلڈرن ایکٹ کے تحت کم سن بچوں سے مشقت ، مزدوری لینے پر کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے واں بھچراں میں میانوالی سرگودہا روڈ پر محمد رزاق بٹ ویلڈنگ ورکس پر فہد عبد اللہ ولد حاجی مشتاق بعمر قریب 14 سال 9 ماہ سے محنت مزدوری کروانے پر مالک کاروبار کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments