ذہنی معذور نوجوان بحفاظت اہل خانہ کے حوالے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے انسانی ہمدردی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ نوجوان شہزاد احمد کو تلاش کرکے بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق شہزاد احمد، جس کا ذہنی توازن درست نہیں، کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ محمد جاوید کلیار نے فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے تلاش کے لیے کوششیں کرتے ہوئے نوجوان کو بحفاظت ڈھونڈ نکالا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا۔ اپنے پیارے کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے سرگودھا پولیس، خصوصاً ایس ایچ او محمد جاوید کلیار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments