سرگودھا میں جعلی شہد کی تیاری اور فروخت کا انکشاف

سرگودھا میں جعلی شہد کی تیاری  اور فروخت کا انکشاف

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی شہد کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سردی کی آمد کے پیش نظر میانوالی اور دیگر علاقوں سے آنے والے بعض افراد مختلف علاقوں میں کرائے کے مکان حاصل کرکے جعلی شہد تیار کر رہے ہیں۔تیار کردہ شہد پر مختلف کمپنیوں کی پیکنگ کے لیبل لگا کر دیہی اور شہری علاقوں میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی شہد کی تیاری میں گلوکوز، چینی اور رنگ استعمال کیا جاتا ہے، جسے بعدازاں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔ محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے اس مبینہ کاروبار کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...