غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑا گیا 16 من مضر صحت گوشت تلف

 غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑا گیا 16 من مضر صحت گوشت تلف

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اندرون شہر بلاک نمبر 24 میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک رہائشی گھر میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑ لیا۔

کارروائی کے دوران گھر سے 16 من سے زائد ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد ہوا، جسے ویٹرنری ڈاکٹر نے موقع پر معائنے کے بعد انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دے دیا۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق گھر کے اندر غیر قانونی طور پر گوشت تیار کرنے اور محفوظ کرنے کا کام جاری تھا۔ برآمد ہونے والے تمام مضر صحت گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...