حکومتی بے حسی نے کاشتکاروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: مہر غلام رسول
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے ضلعی صدر مہر غلام رسول نے کہا ہے کہ حکومتی بے حسی کے باعث کاشتکار انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں اور حکومت کے رویے سے مایوسی بڑھ رہی ہے۔
گندم کی قیمتوں کا بروقت تعین نہ ہونے اور گزشتہ سال گندم درآمدی اسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے ، جبکہ بجلی کے بھاری بلوں نے بھی ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔مہر غلام رسول نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیم ہے ، جس نے ہر دور میں کسانوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے آواز بلند کرنے کے ساتھ عملی اقدامات بھی کیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments