جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتی رہی :عمران حسن اعوان

 جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی  مسائل کے حل کیلئے آواز بلند  کرتی رہی :عمران حسن اعوان

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عمران حسن اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کی بات کی ہے۔

پاکستان میں جب بھی کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے تو جماعت اسلامی سب سے پہلے اس پر آواز بلند کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ جماعت اسلامی پر اعتماد کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔ بجلی کے بلوں کے حوالے سے بھی جماعت اسلامی نے اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اسی طرح عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...