لڑکی سے زیادتی پر مجرم کو 10 سال قید3 لاکھ جرمانہ

 لڑکی سے زیادتی پر مجرم کو 10 سال قید3 لاکھ جرمانہ

لڑکی سے زیادتی پر مجرم کو 10 سال قید3 لاکھ جرمانہ خریداری کے بعد رکشے پر گھر جا رہی تھی کہ ڈرائیور خالی مکان میں لے گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 18 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو 10 سال قید بامشقت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا ارشد محمود نے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر رکشہ ڈرائیور عدنان کو 10 سال قید بامشقت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا۔ مقدمے کے مطابق 5 جون 2025 کو فاطمہ جناح کالونی کی رہائشی 18 سالہ رضیہ نے تھانہ جھال چکیاں میں درخواست دی تھی کہ وہ شہر سے خریداری کے بعد رکشے پر گھر جا رہی تھی کہ ڈرائیور عدنان اسے نامعلوم مقام پر ایک خالی مکان میں لے گیا، جہاں اسلحے کے زور پر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم عدنان کو مزید قید بھگتنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...