منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،1460گرام چرس بر آمد

 منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑا  گیا،1460گرام چرس بر آمد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران پانچ اور جرائم پیشہ عناظر قانون کی گرفت میں آ گئے۔

ملزامان کیخلاف ناجائز اسلحہ اور منشیات رکھنے کے الزام میں رمز ایکٹ ، نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایف آئی آرز کے مطابق خوشاب پولیس نے ایک منشیات فروش کو چرس بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس سے 1460گرام چرس بر آمد ہوئی ، مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک شراب فروش سے 20لٹر دیسی شراب م نوشہرہ پولیس نے ایک شخص سے 8ایم ایم رائفل 2کارتوس صدر پولیس جوہر آباد اور نور پور تھل پولیس نے ملزمان سے ایک ایک پسٹل تیس بور اور دو دو کارتوس بر آمد کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...