رکشہ چوروں کے منظم گروہ گرفتار ،تین رکشے بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد اور ایس ایچ او تھانہ خوشاب نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔۔
رکشہ چوروں کے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے خوشاب اور جوہرآباد کی حدود سے چوری کئے جانیوالے تین رکشے بر آمد کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ۔ ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے رکشہ چوروں کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس سے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کی جانب سے اٹھایا جانیوالا ایک مثالی اقدام قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments