مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی تنظیم سازی، ممبرشپ مہم اور بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ  کی تنظیم سازی، ممبرشپ مہم اور  بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر کی زیرصدارت ضلعی اور تحصیل عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں پارٹی کی تنظیم سازی، ممبرشپ مہم اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران زنیرہ رحیم گجر نے عہدیداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ونگ کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک مزید فعال اورمنظم بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو پارٹی کا حصہ بنانے کے لیے ممبرشپ مہم تیز کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابھی سے بھرپور تیاری کی جائے ، عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنایا جائے اور خواتین کو سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور پارٹی قیادت کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ کی حکمت عملی اور خواتین ونگ کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...