بیراج میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق

 بیراج میں پانی کی صورتحال  معمول کے مطابق

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں چشمہ بیراج پر تربیلہ ڈیم سے آنے والے پانی کے باوجوس بیراج میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تربیلہ ڈیم پر پیش آنے ناخوشگوار واقعہ کے بعد پانی کی کندیاں چشمہ بیراج پر آمد کے بعد آج صبح 6 بجے پانی کی صورتحال معمول کے مطابق رہی بیراج کا پانڈ لیول 647.80 فٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 53,915 کیوسک اور اخراج 53,715 کیوسک رہا۔اعداد و شمار کے مطابق بیراج سے 27,269 کیوسک جبکہ پاور ہاؤس کے ذریعے 23,802 کیوسک ہے۔ پانی خارج کیا جا رہا ہے سی آر بی سی کو 200 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ سی جے لنک میں پانی کا اخراج صفر ہےارسا کی جانب سے انڈینٹ 54 ہزار کیوسک مقرر کیا گیا ہے ۔ مجموعی طور پر چشمہ بیراج میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...