کمشنر سرگودہا ڈویژن کا تحصیل کلورکوٹ کاخصوصی دورہ
کلورکوٹ (نامہ نگار)کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے تحصیل کلورکوٹ کاخصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ فیض احمد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلورکوٹ سہیل انور خان نیازی ، صاف ستھرا پنجاب ایجنسی کلورکوٹ منجیر رانا حذیفہ عاقل رانا بھی موجود تھے ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ بہتر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سپورٹس جمنزیم کی تزئین و آرائش کی جائے اور اسے مزید خوبصورت بنانے کے ساتھ ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع میسرآ سکیں۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے موقع پر موجود نوجوانوں سے بھی کھیل کے فروغ کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments