ایس ایچ او تھانہ نورپور تھل کی تحصیل بھر کے نمبرداران سے ملاقات
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ایس ایچ او تھانہ نورپور تھل چوہدری محمد اعجاز دھول نے علاقہ میں جرائم کے خاتمہ ، مجرمان کی سرکوبی اور عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے تحصیل بھر کے نمبرداران سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تھل میں کرائم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ایس ایچ اونور پور کا کہنا تھا کہ جرائم کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے پولیس اور کمیونٹی کے مابین تعاون ناگزیر ہے۔ اور اس ضمن میں نمبردار مثالی کر دا ر ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے نمبرداروں کو ہدائت کی کہ منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ اوردیگر جرام پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے اپنے اپنے علاقہ جات میں اہم مقامات پرکیمرے لگوائیں تاکہ کوئی واردات رونما نہ ہو سکے انشاء اﷲ پولیس عوام کے تعان اور راہنمائی سے جرائم پر قابو پائے گی، اجلاس میں موجود نمبردار ایسوسی ایشن کے صدرملک اسد اقبال بگھور اوردیگر نمبرداروں نے پولیس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments