دامن مہاڑ اور میدانی علاقوں میں سموگ کے خدشات منڈلا رہے ،ملک ہادی بخش
خوشاب(نمائندہ دُنیا)یونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمیں وادی سون کی ممتاز سیاسی و عوامی شخصیت ملک ہادی بخش اعوان کیا ہے کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہیں۔
ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ اور میدانی علاقوں میں سموگ کے خدشات منڈلا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس صورت حال کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ۔کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں انسداد سموگ سرگرمیاں جاری ہیں لیکن ہمارے ضلع خوشاب میں اس ضمن میں ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی اس لئے ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ ماحولیات سمیت دیگر اداروں کو متحرک کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments