دکان کے تالے توڑ کر 40 ہزار روپے نقدی اور لائسنسی پسٹل چوری کر لیا
کندیاں (نمائندہ دنیا)ہرنولی آڑھت کی دکان کے تالے توڑ کر 40 ہزار روپے نقدی اور لائسنسی پسٹل چوری۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ہرنولی کے علاقے چک نمبر 14 ایم ایل اڈہ پر واقع آڑھت عبد الواحد خان ولد محمد اقبال خان چھدرو خیل کی دکان کے شٹر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے ۔ملزمان الماری میں رکھے 40 ہزار روپے نقدی اور چھدرو خیل پٹھانوں کا لائسنسی 32 بور پسٹل بھی چوری کر کے لے گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر ہرنولی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments