کمسن بچے کو خاندان سے ملانے کے لیے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی حکام کی عوام سے تعاون کی اپیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاوارث حالت میں ملنے والے کمسن بچے کو خاندان سے ملانے کے لیے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کر دی۔
بچے کے مطابق اس کا نام طاری، والد کا نام طارق اور تعلق گاؤں چھوٹا کھجور پورہ سے ہے ، جو ممکنہ طور پر ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں واقع ہے ۔ بچے کو اپنی بہنوں دعا فاطمہ اور ردا جبکہ بھائیوں ارسلان، دانش اور ٹھٹھو کے نام یاد ہیں۔ بچے کے مطابق اس کے والد بھینسوں کو چارہ ڈالتے ہیں اور گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر نہر واقع ہے ۔ بچے نے بتایا کہ اس کی پھوپھو سلیم اسے راولپنڈی میں کسی گھر کام کے لیے چھوڑ کر گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments