جدید تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کے زیور سے مزین کر رہے ہیں،پروفیسر ریاض حسین

جدید تقاضوں کے مطابق اعلی  تعلیم کے زیور سے مزین کر رہے  ہیں،پروفیسر ریاض حسین

بھیرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر نے کہا ہے کہ

سرکاری تعلیمی ادارے نئی نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کے زیور سے مزین کر رہے ہیں جس کی بدولت ان اداروں کا معیار تعلیم بلند اور امتحانی نتائج شاندار ہیں وہ مقامی مارکی میں سرگودھا بورڈ کے امتحانات میں کالج کے پوزیشن ہولڈر اور سکالر شپ پانے والے طلباء کی صلاحیتوں کے اعتراف اور فسٹ ایئر کے طلباء کی ویلکم پارٹی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بہترین سہولیات حاصل ہیں۔

 پروفیسر ریاض حسین عامر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرا کر ان کے مستقبل کو روشن و محفوظ بنائیں انہوں نے بہترین تعلیمی نتائج کے حامل پوزیشن ہولڈر طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر انعام اللہ سلیمی نے انجام دئیے پوزیشن ہولڈر طلباء کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا شاندار استقبال کیا گیا تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلباء ، کالج کے تدریسی و انتظامی سٹاف اور مہمانوں کو کالج انتظامیہ کی جانب سے شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔ اختتام تقریب پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...