گندم کی بیجائی کا موسم شروع ہوتے ہیں ڈی اے پی اور یوریا کھادیں زیر زمین چلی گئیں ،محمد یعقوب طارق
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد یعقوب طارق اعوان نے کہا ہے کہ گندم کی بیجائی کا موسم شروع ہوتے ہیں۔
ڈی اے پی اور یوریا کھادیں زیر زمین چلی گئیں ، اور اوپن مارکیٹ کی کھادوں کی عدم دستیابی کے سبب گندم کی پیداوار وار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ میڈیانمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کھاد کی مد میں کسانوں کو ریلیف دینے کی دعویدار حکمران وں کی جانب سے کھاد مافیا کیخلاف اپنائی جانیوالی نرم پالیسی کسان دشمنی کے زمرے میں آتی ہے ۔ ضلع خوشاب میں کھاد کی فراوانی یقینی بنانے کیلئے انہیں کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کا نوٹس لینا ہو گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments