فلٹریشن پلانٹس کی مفصل رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ سے ان کی حدود میں واقع فلٹریشن پلانٹس کی مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
فلٹریشن پلانٹس کی رپورٹ تحصیل کی سطح پر ارسال کرنے کا کہا گیا ہے رپورٹ میں چالو، بند، خراب اور چھوٹے بڑے فلٹریشن پلانٹ کی رپورٹ مانگی گئی ہے ، ان فلٹریشن پلانٹس کو پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا، جو انہیں فعال کر کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کریگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments