ڈی پی او خوشاب کا دور دراز علاقوں میں پولیس موبائل خدمت مرکز پہنچانے کا شیڈول جاری

ڈی پی او خوشاب کا دور دراز  علاقوں میں پولیس موبائل خدمت  مرکز	 پہنچانے کا شیڈول جاری

خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈی پی او خوشاب محمد علی طاہر نے ضلع کے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو پولیس سروسز ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پولیس موبائل خدمت مرکز کی وین کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولیس موبائل خدمت مرکز کی وین پیر کے روز تھانہ قائدآباد کے علاقے فتح پور میرا، منگل کو تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے علاقے وڑچھہ، بدھ کو تھانہ نورپور کے علاقے آدھی کوٹ، جمعرات کو تھانہ کٹھہ سگھرال کے علاقے کٹھہ، ہفتہ کو تھانہ سٹی کے علاقے گروٹ چوک اور اتوار کو جنرل بس اسٹینڈ جوہرآباد میں موجود رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...