کندیاں میں آل پاکستان امیر حمزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد

 کندیاں میں آل پاکستان امیر حمزہ  نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )کندیاں میں آل پاکستان امیر حمزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 100 معروف گھڑ سوار ٹیموں نے شرکت کی اور فنِ نیزہ بازی کے شاندار جوہر دکھائے ۔

پسماندہ علاقے کندیاں میں اپنی مدد آپ کے تحت اس عظیم ثقافتی میلے کا انعقاد کرنے پر میزبان ملک منیر کھوکھر کو نیزہ بازی کے شائقین کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔کندیاں میں منعقدہ آل پاکستان امیر حمزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ نے علاقائی ثقافتی روایات کو ایک بار پھر زندہ کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران گھوڑوں کی برق رفتار دوڑ، ماہر نیزہ بازوں کی مہارت اور روایتی کھیل کے دلفریب مناظر نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔اس ثقافتی میلے کی میزبانی ملک منیر کھوکھر نے کی۔ نیزہ بازی کے شائقین اور شہریوں نے کندیاں جیسے پسماندہ علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت اتنے بڑے ثقافتی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے میزبان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...