پیپلز پارٹی جمہوریت کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی :ملک ذیشان اسلم اعوان
خوشاب (نمائندہ دنیا )پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سرگودھا ڈویژن کے رہنما ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ حالات خواہ جیسے بھی ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین وطن عزیز میں جمہوریت کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ان کی عظیم صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کے امین اور ان کے مشن کے وارث ہیں۔ ان کا ہر قدم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اٹھے گا۔اپنی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت وطن عزیز میں سیاسی استحکام کے قیام اور جمہوریت کی سمت درست رکھنے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، تاہم حکومت کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments