پپلاں پولیس کی کارروائی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ پپلاں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے کلاشنکوف نما رائفل برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر جاوید اقبال خان، سب انسپکٹر عبدالرؤف اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے آصف خان ولد شیر سمند سکنہ چک نمبر 12 ایم ایل کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 44 بور کلاشنکوف نما رائفل برآمد کی، جس کا ملزم کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments