میانوالی : مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت،پولیس اہلکار تعینات
میانوالی (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے تمام چرچز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
میانوالی پولیس کی جانب سے اقلیتی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ۔ پولیس افسران اور اہلکار چرچز کے اطراف اور داخلی راستوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے تاکہ مسیحی برادری بلاخوف و خطر اپنی مذہبی عبادات ادا کر سکے ۔اس حوالے سے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments