ملک معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سمیت متعدد چیلنجز سے گزر رہا :شازیہ بانو بٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک اس وقت معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سمیت متعدد چیلنجز سے گزر رہا ہے ۔
ایسے حالات میں سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی مفاد کو ذاتی اور جماعتی مفادات پر ترجیح دیں۔ مسلسل محاذ آرائی، احتجاجی سیاست اور سیاسی کشیدگی سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوتے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی معاملات کو جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھائے اور عوام کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ سیاسی استحکام، معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت ہے ، سیاسی اختلاف ہر جماعت کا جمہوری حق ہے لیکن اختلافات کو مذاکرات اور پارلیمانی عمل کے ذریعے حل کرنا ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے ۔ شازیہ بانو بٹ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی فلاح، ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور تمام سیاسی قوتوں کو بھی قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments