رانا پھول کو بجلی صارفین کے مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپنا خوش آئند ہے ، قدرت اللہ بھٹی

رانا پھول کو بجلی صارفین کے  مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپنا  خوش آئند ہے ، قدرت اللہ بھٹی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری قدرت اللہ بھٹی نے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل رانا پھول کو بجلی صارفین کے مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

رانا پھول عوامی مسائل اور علاقائی معاملات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور بجلی صارفین کو درپیش مشکلات کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی ارم حامد اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید کی جانب سے رانا پھول کو یہ ذمہ داری سونپنا عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ چوہدری حامد حمید اور ارم حامد نے ہمیشہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔چودھری قدرت اللہ بھٹی نے توقع ظاہر کی کہ رانا پھول اپنی نئی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے شہریوں کے بجلی سے متعلق مسائل، شکایات اور فیسکو سے وابستہ معاملات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے اور ان کے حل کے لیے مؤثر پیروی کریں گے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ رانا پھول کی کاوشوں سے بجلی صارفین کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...