سرگودھا میں تجاوزات مافیا کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

سرگودھا میں تجاوزات مافیا  کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف آئندہ ہفتے بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد ادریس کی زیر صدارت انسدادِ تجاوزات اسکواڈز کی تعیناتی اور آپریشنل حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم او (آر)، انکروچمنٹ انسپکٹر اور پرائس اینڈ انوائرمنٹل ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے ایگزیکٹو افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ تجاوزات اسکواڈز کی آئندہ ہفتے کے لیے ڈیوٹیاں مختص کرنے ، کارروائیوں کے شیڈول اور آپریشنل پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطوں کو مؤثر بنانے اور فیلڈ میں ٹیموں کی منظم تعیناتی کے امور بھی زیر غور آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...