سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر ورکس کا انتظام واسا کے حوالے کر دیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے اہم رہائشی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے واٹر ورکس کا انتظام واسا کے حوالے کر دیا گیا۔
انتظامی کنٹرول ملتے ہی واسا نے واٹر ورکس کی بحالی، صفائی اور مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے ۔ ایم ڈی واسا ابوبکر عمران کی قیادت میں سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر ورکس کی مجموعی حالت بہتر بنانے اور اسے مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مشینری، متعلقہ عملے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔واسا حکام کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر ورکس کو صاف ستھرا، فعال اور بہترین حالت میں بحال کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ فراہمی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو صاف، شفاف اور بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واٹر ورکس کی بحالی سے علاقے میں پانی کی فراہمی کا نظام مزید مؤثر ہوگا اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments