میانوالی :اڈے پر کھڑی کوسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
میانوالی :اڈے پر کھڑی کوسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پٹرول پمپ کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا،ڈی سی سے نو ٹس لینے کا مطالبہ
میانوالی (نامہ نگار )ٹرک اڈہ میانوالی میں ہیسکول نور پٹرولیم پر کھڑی مسافر کوسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ پٹرول پمپ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا، جس پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے ساتھ کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا، جس کے باعث پٹرول پمپ کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ پٹرول پمپ پر کھڑی مسافر کوسٹر میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پمپ عملے کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں، جس پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل مکمل کیا۔ تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کوسٹر کو کافی نقصان پہنچا، جبکہ پٹرول پمپ ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے پٹرول پمپس پر فائر فائٹنگ عملے کی موجودگی لازمی قرار دی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments