بھاگٹانوالہ :کتوں کی لڑائی پر جوا چھاپہ، چار ملز م گرفتار
بھاگٹانوالہ :کتوں کی لڑائی پر جوا چھاپہ، چار ملز م گرفتار4 نامزد ملز موں سمیت 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے کتوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے کی اطلاع پر نواحی چک نمبر 22 جنوبی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار نامزد ملزمان سمیت 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور چھ گاڑیاں قبضے میں لے لیں، جبکہ پولیس کو دیکھتے ہی دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 22 جنوبی میں کتوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد کرکے بڑے پیمانے پر جوئے کا دھندہ جاری ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔پولیس کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 100 سے زائد دیگر افراد پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے موقع سے داؤ پر لگی رقم اور چھ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔پولیس نے چار نامزد ملزمان سمیت 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments