سلانوالی میں چوری کی دو وارداتیں کھاد، گندم کا بیج اور ٹریکٹر کی بیٹری چوری

سلانوالی میں چوری کی دو وارداتیں  کھاد، گندم کا بیج اور ٹریکٹر کی بیٹری چوری

سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی اور گردونواح میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران نامعلوم چور تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کی کھاد، گندم کا بیج اور ٹریکٹر کی بیٹری چوری کرکے لے گئے ۔

 تھانہ سلانوالی اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ چوری کی پہلی واردات چک نمبر 115 شمالی میں زمیندار شازر نوید ولد نوید اقبال کے زرعی ڈیرے پر ہوئی۔، جہاں سے نامعلوم چور ایک لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کی کھاد اور گندم کی فصل کی بوائی کے لیے رکھا گیا بیج چوری کرکے لے گئے ۔چوری کی دوسری واردات چک نمبر 154 شمالی میں زمیندار فلک شیر ولد اللہ بخش ارائیں کے گھر کے باہر پیش آئی، جہاں کھڑے ٹریکٹر کی 35 ہزار روپے مالیت کی بیٹری نامعلوم چور لے اڑے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...