مسجد بہارِ مدینہ کے سامنے سے نمازی کا موٹر سائیکل چوری، مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا) پپلاں میں مسجد بہارِ مدینہ کے سامنے سے نامعلوم چور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے شہری کا موٹر سائیکل لے اڑے ۔
تفصیلات کے مطابق توقیر نامی شہری اپنا موٹر سائیکل مسجد کے سامنے کھڑا کرکے نمازِ جمعہ ادا کرنے گیا۔ واپسی پر موٹر سائیکل غائب پایا۔ پپلاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments