اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، پولیس کو چکمہ دے کر فرار

اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے  چھاپہ، پولیس کو چکمہ دے کر فرار

سلانوالی (نمائندہ دنیا)تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور اس کی موجودگی چھپانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ شاہ نکڈر میں درج ساڑھے دو سال پرانے مقدمہ نمبر 97 برائے ضرر میں اشتہاری قرار دیے گئے ملزم وقاص عرف وکی ولد رحمت اللہ سکنہ چک نمبر 165 تحصیل سلانوالی کی قصبہ جھامرہ کے ایک ہوٹل میں موجودگی کی اطلاع پولیس کو مخبر کے ذریعے ملی۔ اطلاع کے مطابق اشتہاری ملزم ہوٹل پر صابر علی ولد رحمت اللہ خان سکنہ منڈی شاہ جیونہ کے ہمراہ کھانا کھا رہا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں صابر علی کے خلاف دفعہ 216 ت 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...