قصور: بجری کے ڈھیر سے لاش برآمد

قصور: بجری کے ڈھیر سے لاش برآمد

پاسپورٹ آفس کے قریب کلب روڈ پر نا معلوم افراد ایک شخص کو قتل کر کے اس کی لاش بجری کے ڈھیر میں چھپا کر فرار ہو گئے

قصور(خبر نگار،نامہ نگار)پاسپورٹ آفس کے قریب کلب روڈ پر نا معلوم افراد ایک شخص کو قتل کر کے اس کی لاش بجری کے ڈھیر میں چھپا کر فرار ہو گئے ،پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔ مقتول کی محبت علی شاہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے اور ٹرک ڈرائیور ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں