قصور:منشیات فروش گرفتار ،مقدمہ درج

قصور:منشیات فروش گرفتار ،مقدمہ درج

سرائے مغل کے نواح باٹھ کلاں میں پولیس نے ایک چھاپے کے دوران ایک کلو سے زائد چرس پکڑ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

قصور(خبر نگار،نامہ نگار) سرائے مغل کے نواح باٹھ کلاں میں پولیس نے ایک چھاپے کے دوران ایک کلو سے زائد چرس پکڑ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش امانت علی چرس فروخت کرنے کی غرض سے جا رہا ہے چنانچہ سب انسپکٹر بشیر احمد اور عملے نے اسے پکڑ لیا، دوران تلاشی ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں