راجہ جنگ ـ :فائرنگ سے ہلاک ماں بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج
راجہ جنگ پولیس نے دو روز قبل رائیونڈ روڈ نلکا سٹاپ کے قریب فائرنگ سے ہلاک ماں بیٹے کے قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ۔ننکانہ کا رہائشی
قصور(خبرنگار )راجہ جنگ پولیس نے دو روز قبل رائیونڈ روڈ نلکا سٹاپ کے قریب فائرنگ سے ہلاک ماں بیٹے کے قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ۔ننکانہ کا رہائشی عمران والدہ نسیم بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر قصور کی جانب آرہا تھا کہ نلکا سٹاپ کے قریب نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ،فائرنگ کے نتیجہ میں عمران موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی ماں شدید زخمی ہو گئی جو قصور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ قتل دشمنی کی وجہ سے ہوئے ۔