مانگا منڈی میں کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

مانگا منڈی میں کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

کانسٹیبل طاہر موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا حادثہ ہو گیا،موقع پر چل بسا

لاہور(کرائم سیل)مانگا منڈی کے علاقہ میں نامعلوم کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے مطابق کانسٹیبل 32 سالہ محمد طاہرموٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ کارکی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، کار ڈرائیور فرارہوگیا۔محمد طاہر تالاب سرائے کا رہائشی اور لاہور 7 کلب میں ڈیوٹی پر جارہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں