
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی غلط بات نہیں کی جو کہا ہے اس پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا انصاف کے سامنے سپریم کی طرف نہ دیکھتے تو کدھر دیکھتے اور جمہوریت کو چرانے سے زیادہ شرمناک بات کیا ہے۔ انہوں نے کہا توہیں عدالت لگی نہیں تو معافی کس بات کی مانگو۔ عمران خان نے کہا ہمارا مقصد انتخابی نتائج تبدیل کرنا نہیں ہے دھاندلی کے ثبوت وائٹ پیپر میں پیش کرونگا۔ انہوں نے کہا جمہوریت کو چرانے سے زیادہ شرمناک بات کیا ہے ۔ انہوں نے کہا الیکشن میں ریٹرننگ افسران کا کردار برا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا پہلی بار پتہ چلا ہے کہ شرمناک کو بہت ہی بڑی گالی ہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا جن ممالک میں عدلیہ آزاد ہوتی ہے وہاں شفاف الیکشن ہوتے ہیں، آزاد عدالتوں کے ہوتے ہوئے جمہوریت ہوتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے آزاد عدلیہ کے لیے سب سے زیادہ جہدوجہد کی۔
سے اہم مضامین پڑھیئے